Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
45 - 59
امامُ الْقُرّاءوَالْمُحَدِّثِین حضرتِ سیّدُنا امام شمسُ الدّین ابوالخیر محمد جَزْرِی شافِعی قادری  علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی ولادت 751ھ کو محلہ قصاعین دِمَشق شام میں ہوئی اور 5ربیعُ الْاوّل 833ھ کوشیراز (محلہ اسکافین، صوبہ فارس) ایران میں وصال فرمایا ۔ آپ مُحَقِّقِِ  اسلام،  سلطانُ العلماء، قاضیُ الْقُضَاۃ، اَلْحِصْنُ الْحَصِیْن مِنْ کَلَامِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ور مُقَدّمَہ جَزْرِیَہ سمیت کئی کُتُب کے مُصَنِّف ہیں۔(بستان المحدثین، ص207، الحصن الحصین، ص 8، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ،ج1،ص462، 464)
 (10) سِراجُ الدّین عُمَر بن ابراہیم  بن نُجَیْم:
ابوحنیفہ ثانِی حضرت امام سِراجُ الدّین عُمَر بن ابراہیم  بن نُجَیْم مِصری حنفی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی ولادت 926ھ کو قاہرہ مصر میں ہوئی اور یہیں 6ربیع الاول 1005ھ کو وصال فرمایا۔ آپ   مفتیِ اسلام، بہترین فقیہ، اعلیٰ اوصاف و کمالات کے حامِل اور عِنْدَالْحُکَّام مُعَزَّز و مُکَرّّم تھے۔ اَلنَّهْرُ الْفَائِقُ شَرْحُ كَنْزِ الدَّقَائِق آپ کی مشہور تصنیف ہے۔ (ہدیۃالعارفین،ج 5،ص796، خلاصۃ الاثر،ج 3،ص206، الاعلام للزرکلی،ج 5،ص39 ) 
(11) حضرت علّامہ عبدُالحکیم صدّیقی:
آفتابِِ پنجاب حضرت علّامہ عبدُالحکیم صدّیقی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی ولادت989ھ کو ضِیاکوٹ (سیالکوٹ،پنجاب) پاکستان میں ہوئی اوریہیں 16ربیعُ الاوّل 1067ھ کو وِصال فرمایا۔ آپ استاذُالعلماء، عُلومِ عَقْلِیَہ ونَقْلِیَہ میں ماہِر، مُصَنِّفِ کُتب، مَجازِ طریقت، عَرَب وعَجَم میں شُہرت پانے والے، مَرْجَعِِ عُلَما اور علّامۂ دَہر تھے۔ درسِِ نِظامی کی کئی کُتُب پر آپ کے حَواشِی طَبْع شُدَہ ہیں۔(تذکرہ علمائے ہند، ص280، اردو دائرہ معارف اسلامیہ،ج 12،ص837،834 )
(12) عبدُالحق مُحَدِّثِ دہلوی:
شیخِ مُحَقِّقْ حضرتِ علّامہ شیخ عبدُالحق مُحَدِّثِ دہلوی قادری علیہ رحمۃ اللہ الہادِی کی ولادت 958ھ کو دہلی (ہند) میں ہوئی اوریہیں 21ربیعُ الاوّل 1052ھ کو وِصال فرمایا، مَزارمُبارک خانقاہِ قادریہ (نزد باغ مہدیاں بالمقابل قلعہ کہنہ) دہلی ہند میں ہے۔ آپ حافظِ قراٰن،امامُ الْمُحَدِّثِین فِی الْہند، علامۂ دَہر، قطبِ زَماں، کئی کُتُب کے مُصَنِّف اور شارِحِ اَحادیث ہیں۔ دَرجَن(12)سے زائد کُتُب میں مِشْکوٰۃ شریف کی دوشُرُوحات اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات (فارسی)اور لَمْعَاتُ التَّنْقِیْح(عربی) بھی شامل ہیں۔ (اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ مترجم،ص93،67، اخبار الاخیار مترجم، ص18،13،  شیخ عبد الحق محدثِ دہلوی، ص90) 
(13) محمد عابد سِندھی مدنی:
مُحَدِّثِ حِجازعلامہ محمد عابد سِندھی مدنی نقشبندی حنفی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی ولادت 1190ھ  کو سیہون شریف ضلع دادو (باب الاسلام سندھ) پاکستان میں ہوئی۔ 18ربیعُ الاوّل 1257ھ کو مدینۂ مُنَوَّرَہ میں وصال فرمایا، جنتُ البقیع میں دفن کئے گئے۔ آپ جامعِ علومِ عَقْلِیَہ و نَقْلِیَہ، عظیم فقیہ و مُحَدِّثْ ، رئیسُ العُلَماء مَذاہِبِِ اَرْبَعَہ (حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی)میں ماہر اور کئی کُتُب کے مُصَنِّف تھے۔ تَصانِیف میں دُرِّمُخْتَار کی شَرح طَوَالِعُ الْاَنْوَارِ (آٹھ جلدیں) یادگار ہیں۔ (الرسائل الخمس، ص42،33، انوارعلمائے اہلسنت سندھ، ص772،767، حدائق الحنفیہ، ص490) 
(14) سیّد محمد بَدْرُ الدّین حسنی:
مُحَدِّثِ شام حضرتِ علّامہ سیّد محمد بَدْرُ الدّین حسنی مغربی شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کی ولادت 1267ھ نَزْد دارُ الحدیث اَشرَفِیَہ عصرونِیَہ مارکیٹ دِمَشق شام میں ہوئی۔ یہیں 27ربیعُ الْاوّل 1354ھ کو وصال فرمایا، دِمَشق کے مشہور قبرستان بابُ الصّغیر میں تدفین ہوئی۔ آپ حافظ ِقراٰن، علامۂ دَہر، مُجَدِّدِ زمانہ، شیخُ الشُّیُوخ، مفتیِ دِیارِ شام، 35 سے زیادہ کُتُب کے مُصَنِّفْ، صوفیِ کامِل اور شام کی مؤثِّر شخصیت تھے۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری،ج 1،ص651،654)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…رکن شوریٰ ونگران مجلس المدینۃالعلمیہ ،باب المدینہ کراچی