Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
4 - 59
بِحَمْدِاللہ عَبْدُاللہ کا نورِ نظر آیا
بِحَمْدِاللہ عَبْدُاللہ کا نورِ نَظَر آیا
مبارَک آمِنہ کا نورِ دل لختِ جگر آیا
ربیعِ پاک تجھ پر اہلِ سنّت کیوں نہ قرباں ہوں
کہ تیری بارہویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا
علومِ اوّلین و آخِریں ہیں جس کے سینے میں
خبر ہے ذَرّہ ذَرّہ کی جسے وہ باخبر آیا
شبِ میلادِ اقدس تھی مسرّت ذرّہ ذرّہ کو
مگر ابلیس اپنے ساتھیوں میں نوحہ کر آیا
حکومت ایسی نافذ  ہے کہ ان کا حکم پاتے ہی
علی کے واسِطے مغرب سے سورج لوٹ کر آیا
کہو ہر روز کتنی بار تم یاد اس کی کرتے ہو
خیالِ اُمّتِ عاصی جسے آٹھوں پہر آیا
جمیلِؔ قادری جب سَبز گُنبد ان کا دیکھوں گا
تو سمجھوں گا مری نخلِ تمنّا میں ثَمر آیا
قبالہءِبخشش،ص36
از مداح الحبیب مولاناجمیل الرحمٰن قادری رضویعَلَیْہِ رَحمَۃُ  اللہ القوی