اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حمد و مناجات/ نعت و استغاثہ/منقبت
مُعاف فضل و کرم سے ہو ہر خطا یا رب
مُعاف فضل و کرم سے ہو ہر خطا یا رب
ہو مغفِرت پئے سلطانِ انبیا یارب
بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یارب
پڑوس خُلْد میں سَروَر کا ہو عطا یا رب
نبی کا صَدْقہ سدا کیلئے تُو راضی ہو
کبھی بھی ہونا نہ ناراض یا خدا یارب
تِرے حبیب اگر مسکراتے آجائیں
تو بِالیقین اٹھے قَبْر جگمگا یارب
ہمارے دل سے نکل جائے اُلْفتِ دنیا
دے دل میں عشقِ محمدمِرےرچا یارب
نبی کی دید ہماری ہے عید یا اللہ
عطا ہو خواب میں دیدارِ مصطفےٰ یا رب
تُلیں نہ حَشْر میں عطّارؔ کے عمل مولیٰ
بِلا حساب ہی تُو اس کو بخشنا یارب
وسائلِ بخشش(مُرَمَّم)،ص79
از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ