Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
27 - 59
سب سے پہلے
(محمد رفیق عطاری مدنی)
(1)نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کاپہلاغزوہ
حضرتِ سیّدُنا امام محمد بن اسحاقرحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: أَوَّلُ مَا غَزَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَبْوَاء 
یعنی حضور نبیِّ پاک، صاحبِ لولاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نےسب سےپہلا غزوہ مقامِ اَبْوَا میں فرمایا۔(بخاری،ج3،ص3۔ دلائل النبوۃ للبیہقی،ج5،ص463)
(2)راہِ خدا میں سب سے پہلے تیر کس نےچلایا؟
حضرتِ سیّدُنا جابر بن سَمُرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: أَوَّلُ مَنْ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ
 یعنی اللہ کریم کی راہ میں سب سےپہلےتیر چلانے والے حضرتِ سیّدُنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں۔(الاوائل للطبرانی،ص53،رقم:25، بخاری،ج3،ص115،حدیث:4326)
(3) راہِ خدا میں سب سے پہلے تلوارکس نےنکالی؟
حضرتِ سیّدُنا ہشام بن عروہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتےہیں : كَانَ الزُّبَيْرُ أَوَّلَ مَنْ سَلَّ سَيْفًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ
یعنیاللہ تعالیٰ کی  راہ میں سب سےپہلے تلوارنکالنے والے حضرتِ سیّدُنا زبیر بن عوّامرضی اللہ تعالٰی عنہہیں۔(مصنف عبدا لرزاق،ج5،ص196،حدیث:9709)
(4)راہِ خدا میں   سب سے پہلے گھوڑادوڑانے والے
حضرتِ سیّدُنا قاسم بن عبد الرحمٰن رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں: أَوَّلُ مَنْ عَدَا بِهِ فَرَسُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْمِقْدَادُ  
یعنی راہِ خدا  میں سب سےپہلے گھوڑادوڑانے والے  حضرتِ سیّدُنا مقداد(بن اسود) رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں۔(مصنف ابن ابی شیبہ،ج19،ص526،رقم:36933) 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی