مد نی رسائل کے مطالعہ کی دھوم دھام
شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ ماہ درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1) یا ربَّ السَّادات! جو کوئی رسالہ ”ساداتِ کرام کی عَظَمت “ کے28صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو سیِّدوں کے نانا جان رَحْمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً2لاکھ44ہزار649اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً1لاکھ68ہزار622اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یاربَّ المصطَفےعَزَّوَجَلَّ! جوکوئی رسالہ” کراماتِ شیرِ خدا “کے 95 صفحات پڑھ یا سن لے اسے صَحابہ و اہلِ بیت سے سچّی مَحبت نصیب فرما۔ ٰامِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً1لاکھ82ہزار516اسلامی بھائیوں اور تقریباً1لاکھ69ہزار85اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3) یا ربَّ المصطَفے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! جوکوئی رسالہ” نور والا چہرہ“ کے 31 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کی قبر نور والے چہرے والے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے روشن فرما۔ ٰامِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ و سلم۔ کارکردگی:تقریباً2لاکھ26ہزار216اسلامی بھائیوں اورتقریباً1لاکھ98ہزار745اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4) یا ربَّ المصطَفےعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم !جو کوئی رسالہ” وُضُو اور سائنس“ کے 23 صفحات پڑھ یا سن لے اس کی خطرناک بیماریوں سے حفاظت فرما۔ ٰامیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً2لاکھ85ہزار331 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 1لاکھ91ہزار732اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔