سے فرمایا: اے عکاشہ! اگر تم چھڑی مارنا چاہتے ہو تو مارو۔حضرتِ عکاشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عرض کی: جس وقت آپ نے مجھے مارا تھا اس وقت میرے پیٹ پر کپڑا نہیں تھا۔چنانچِہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے اپنے مُبارَک پیٹ سے کپڑا ہٹا دیا، یہ دیکھ کر مسلمانوں کی چیخیں نکل گئیں اور کہنے لگے: عکاشہ کو دیکھتے ہو یہ رسول ُاللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مُبارَک پیٹ پر چھڑی مارے گا؟ جب حضرتِ عکاشہ نے مبارک پیٹ کی سفیدی کو دیکھا تو فوراً حضورِ انور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے چمٹ گئے اور پیٹ مبارک کا بوسہ لیتے ہوئے عرض گزار ہوئے: میرے ماں باپ آپ پر قربان! بھلا کون ہے جو آپ سے بدلہ لینے کا سوچ سکے۔آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے ارشاد فرمایا: چاہو تو بدلہ لے لو ، چاہو تو معاف کردو۔حضرتِ سیِّدُناعکاشہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےعرض کی: میں نےآپ کومعاف کیایہ اُمّیدکرتے ہوئے کہاللہ کریم بَروزِقِیامت مجھےمعاف فرمائےگا۔رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنےارشادفرمایا:جوشخص میرے جنّت کے رفیق کو دیکھنا چاہے وہ اس بوڑھے کو دیکھ لے۔ لوگ کھڑے ہوئے اور حضرتِ سیِّدُنا عکاشہرضی اللہ تعالٰی عنہکی پیشانی چوم کر یہ کہتے جاتے: تمہیں مبُارَک ہو! تمہیں مبارک ہو! تم توبُلند دَرَجات اورحضورنبیِّ اکرمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ہم نشینی کے شرف کوپہنچ گئے۔(حلیۃ الاولیاء,،ج4،ص67)
اللہ کریم ہمیں اپنے اور اپنے بندوں کے حقوق بھی پورے کرنے اور جن کی حق تلفیاں کی ہیں ان سے مُعافی مانگنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پیارے آقاصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سچّی مَحبت اور آخِرت میں ان کا پڑوس نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭… شعبہ تراجم ،المدینۃالعلمیہ ،باب المدینہ کراچی