Brailvi Books

فیضانِ مدینہربیع الاول ۱۴40ھ نومبر/دسمبر 2018ء
13 - 59
786نمبر والا نوٹ رکھنا کیسا؟
سوال:سات سو چھیاسی نمبر والا نوٹ اپنے پاس رکھنا کیسا ہے؟ سنا ہے کہ یہ بڑی برکت والا ہوتا ہے۔
جواب:786 نمبر اچّھا ہے مگر جس نوٹ پر 786 نمبر ہو اس کو سنبھال کر رکھیں گے تو ہوسکتا ہے کہ کچھ عرصے بعد یہ گَل کر ضائع ہوجائے لہٰذا اس کو کسی جائز کام میں خرچ کردیا جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
مچھلی کی کھال کھانا کیسا؟
سوال:کیا مچھلی کھال سمیت کھا سکتے ہیں؟
جواب:کھا سکتے ہیں، مچھلی کے اوپر سے سنیں کُھرَچ کر نکال دیں اور کھال کھالیں، عُموماً نرم و لذیذ ہوتی ہے اس کو پھینکنا نہیں چاہئے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
شادی ہال میں بچ جانے والے کھانے کا مسئلہ
سوال:شادی ہال میں بچ جانے والا کھانا شادی ہال کا مالِک اور اسٹاف کھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:شادی ہال میں کھانا کم بچے یا زیادہ، کھانے کے مالک کو بتایا جائے کہ آپ کا کھانا بچ گیا ہے۔ اگر مالک اجازت دے تو کھا سکتے ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
گونگے لڑکے، لڑکی کے نکاح کا طریقہ
سوال:اگر مَرد و عورت گونگے ہوں تو ان کا نکاح کس طرح ہوگا؟
جواب:اشارے کے ذریعے ہوگا جبکہ ان کے اشارے سمجھ میں آتے ہوں۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے:نِکاح جس طرح بول کر ہوتا ہے اسی طرح گونگے کے اِشارے سے بھی ہوجائے گا جبکہ اس کے اِشارے سمجھ میں آتے ہوں۔ 
(فتاویٰ عالمگیری،ج 1،ص270)
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد