مسجدفیضانِ مدینہ اورجامعۃُالمدینہ کا افتتاح٭ 9نومبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر Danville میں جامع مسجد فیضانِ اسلام کا افتتاح ہوا ٭سات اکتوبر2018ء کوموز مبیق کے شہر ماپوتو (Maputo) میں جامعۃُالمدینہ کا افتتاح ہوا۔اس موقَع پر عظیمُ الشّان اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیاگیاجس میں مقامی علمائے کرام اور کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ کے بیرونِ ملک مدنی کام ٭یکم تا 30نومبر 2018ء رکنِ شوریٰ حاجی اظہرعطّاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں یورپ کے ممالک جرمنی،فرانس، ڈنمارک، سویڈن، ناروے کا مدنی دورہ فرمایا ٭22 اکتوبر تا 11 نومبر 2018ء رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری نے یورپ کے ممالک جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیئم کا مدنی دورہ فرمایا ٭21 اکتوبر 2018ء سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے نیپال کامدنی دورہ فرمایاجہاں دعوتِ اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کے ساتھ ساتھ نیپال کے شہر نیپال گنج میں مجلس جامعۃُالمدینہ کے تحت ہونے والے ہند اور نیپال کے جامعۃُ المدینہ کے تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائی اورطَلبائے کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ 25، 26 اکتوبر 2018ء کو مجلس ائمّہ مساجد کے دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔ یومِ قفلِ مدینہ مجلس مدنی انعامات کے تحت ماہِ صفرُ المظفّر 1440ھ میں مختلف ممالک (عرب شریف، ہند، عمان، بنگلہ دیش، یونان، کویت، اٹلی، یوگنڈا، بحرین) میں 755 مقامات پریومِ قفل مدینہ کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 16978 عاشقانِ رسول نے یومِ قفلِ مدینہ منایا۔ امامت کورس مجلس امامت کورس کے تحت یکم نومبر 2018ء سے نیپال کے شہر نیپال گنج میں 12دن کے مُعلّم امامت کورس کا سلسلہ ہواجس میں ہند کے عاشقان ِ رسول نے بھی شرکت کی۔مختلف مدنی خبریں ٭17 اکتوبر 2018ء کو ہند کے شہر آگرہ میں قائم جامعۃ ُالمدینہ کے طَلبائے کرام کے درمیان رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطّاری نے بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭پانچ نومبر 2018ء کو نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول نے عرب شریف سے اَلْجَزائر سفرکیا۔