Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ1440
58 - 60
اسلامی بہنوں کی بیرون ملک  کی مدنی خبریں
تقریبِ رِدا پوشی اس سال (2018ء) ملک و بیرونِ ملک جامعۃُ المدینہ سے (پانچ سالہ) درسِ نظامی اور (اڑھائی سالہ) فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی 1632 اسلامی بہنوں کی تقریبِ رِدا پوشی 17 صفر المظُفر 1440ھ مطابق 27 اکتوبر 2018ء کو یومِ اُمِّ عطا ر کے مو قع ان مقامات پر ہوئی:
پاکستان:٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ عطاری و رضوی زون باب المدینہ کراچی٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو مرکزالاولیاء لاہور ہجویری زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات گلیگسی ٹاؤن مدینۃ الاولیاء ملتان سہروردی زون ٭مسرت بینکویٹ زم زم نگر  حیدر آباد امجدی زون ٭اپواء لیڈیز کلب نواب شاہ قادری زون ٭نایاب لان  فاروق نگر لاڑکانہ جنیدی زون ٭رحمانی میرج ہال خان پور سیرانی زون ٭ملن میرج ہال وہاڑی بسطامی زون ٭مدرسۃ المدینہ للبنات ڈیرہ غازی خان فاروقی زون ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد فیصل آباد چشتی زون٭دیوان خاص میرج ہال اوکاڑہ چشتی زون ٭دوہا میرج ہال گلزارِ طیبہ سرگودھا غزالی زون ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ترمذی زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات ضیاء کوٹ سیالکوٹ صدیقی زون ٭جامعۃُ المدینہ للبنات فیضانِ خدیجۃ الکبری، کنگ سہالی صدیقی زون٭گجرات صدیقی زون ٭الحمید شادی ہال  سیّد پور روڈ راولپنڈی مہروی زون ٭فیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ مہروی زون ٭آئیڈیل میرج لان ڈیرہ اسماعیل خان گیلانی زون ہند:کرلا بمبئی ٭ڈونگری بمبئی ٭میرا روڈ بمبئی ٭مؤمن پورا ناگپور۔ اس تقریب میں نگرانِ شوری مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنتوں بھرا بیان فرمایا جسے پردے میں موجود اسلامی بہنوں نے بذریعہ مدنی چینل سنا۔ مختلف مقامات پر ہونے والی ان تقاریب میں جامعاتُ المدینہ للبنات کی  معلّمات، ناظمات، طالبات، سرپرست اور ذمّہ دار اسلامی بہنوں سمیت  کئی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی کورسز ٭ یکم تا 7 اکتوبر 2018ء کو بابُ المدینہ کراچی میں قائم    اسلامی  بہنوں کی  مدنی  تربیت گاہ میں ”7دن کا کردار کی درستی کورس“ ہوا۔٭ یکم صفر المظفر 1440 ھ سے  پاکستان کے پانچ  بڑے شہروں  بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد ، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف، سردار آباد فیصل آباد اور  گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں ”12 دن کا اصلاح اعمال کورس“  ہوا۔ ٭4،3،2 صفر المظفر 1440ھ کو اسکاٹ لینڈ میں 3 دن کے ”مدنی کام کورس“ کی ترکیب رہی ان مدنی کورسز میں 207 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی نیز مدنی کورسز کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ تجہیز و تکفین اجتماعات خواتین کو  غسلِ میّت دینے والی اسلامی بہنوں کے لئے وقتاً فوقتاً  سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ذمّہ داران کے سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعات میں 5311  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭953 انتقال کرجانے والی خواتین  کے غسل ِ میّت کی ترکیب بنی ان میں سے 341 مقامات پر اجتماعِ ذکر و نعت برائے ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہوا جہاں 35 ہزار  794 کُتُب و رسائل تقسیم ہوئے۔ لواحقین میں سے 662 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع  میں شرکت کی  جبکہ 159 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔
اسلامی بہنوں کی مدنی خبیریں
پھوئی ماں کے چہلم پر ایصالِ ثواب کا اہتمام 8 اور 11  صفرالمظفر 1440ھ کویوکے کے شہروں نیلسن(Nelson)، اولڈہم (Oldham)، راچڈیل(Rochdale)، بری (Bury)، بولٹن (Bolton)، مانچسٹر (Manchester)، بلیک برن (Blackburn)، ایکرنگٹن (Accrington)، سلاؤ(Slough)، برن لی (Burnley)، لندن (London)، ڈربی (Derby)، پیٹربورو (Peterborough)، بریڈفورڈ  (Bradford)ý، لیسٹر (Leicester)، برمنگھم (Birmingham)، نیو کیسل (Newcastle)، شیفیلڈ(Sheffield)، ہیلی فی3ہروشن تعلیماتکس (Halifax)، اور ہودرزفیلڈ (Huddersfield) میں مختلف مقامات پر  پھوئی ماں (ہمشیرۂہمشیرِ عطار)کے  چہلم کے موقع پر ایصالِ ثواب،کلمہ طیبہ کے ورد اور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ جامعۃُالمدینہ للبنات کی  مدنی خبریں ٭مجلس جامعاتُ المدینہ للبنات کے تحت 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں 21 صفرالمظفر  1440ھ بروز بدھ ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ للبنات میں سنّتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرتِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مختلف پہلوؤں پر بیانات کئے گئے۔ ٭یومِ اُمِّ عطار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار  کے موقع پر ملک و بیرونِ ملک جامعات المدینہ للبنات میں ایصالِ ثواب کی ترکیب بنائی گئی۔ ٭یکم نومبر 2018ء سے موزمبیق میں 26 دن کا ”فیضانِ علم کورس“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ مدرستہ المدینہ بالغات کا آغاز 20 اور  28 محرم الحرام 1440ھ سے لیوٹن(Luton)میں دو  مدرستہ المدینہ بالغات شروع ہوگئے ہیں جہاں اسلامی بہنیں قراٰنِ مجید تجوید سے پڑھنے اور وضو،غسل اورنمازکے مسائل سیکھنے کی سعادت پا رہی ہیں۔مختصر کورسز اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کومضبوط بنانے کے لئے مجلس مختصر کورسز کے تحت یوکے، جاپان، کویت، آسٹریلیا، اٹلی، ہند، ساؤتھ کوریا، امریکہ، کینیڈا، ایران، فرانس، ناروے، مارک، آسٹریا، بیلجیئم، جرمنی اور نیپال میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کے لئے8 دن کے ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع کورس“تقریباً 112 مقامات پر منعقد ہوئے  جن میں کم و بیش 1978 ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کورسزاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،  نیک بنانے، خوفِ خدا و عشقِ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے عرب شریف، ہند اور یوکے میں تین گھنٹے کے مدنی انعامات کورسز منعقد کئے گئے۔ نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغازمقامی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور سنّتیں سکھانے کے لئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی ٭اسٹوک آن ٹرنٹ (Stock on Trent) ٭والسال (Walsall) ٭لیوٹن(Luton)میں انگلش ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ اجتماع ہر ماہ ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں اسلامی بہنیں اپنی مقامی زبان (انگلش) میں علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت پارہی ہیں۔