اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہے
مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام ٭مجلس مدنی انعامات کے تحت محرم الحرام اور صفرُالمظفّر 1440ھ میں پاکستان بھر میں کم وبیش 1716 مقامات پرسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً 45 ہزار 609 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔٭محرم الحرام اور صفرالمظفر 1440ھ میں پاکستان میں کم وبیش 2044 مقاما ت پر یومِ قفلِ مدینہ منایاگیا جن میں تقریباً 50274 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ماہِ صفر المظفر 1440ھ میں مدنی انعامات کے کم و بیش 79ہزار582 رسائل موصول ہوئے۔ مسجدکا افتتاح نگرانِ مجلسِ مدنی انعامات پاکستان نے بھینس کالونی باب المدینہ کراچی میں جامع مسجد فیضانِ برکت کا افتتاح فرمایا۔اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کی مجلس مزراتِ اولیاء کے تحت ٭حضرت سیّدنا داتا گنج بخش سیّدعلی ہجویری علیہ رحمۃ اللہ القَوی (مرکز الاولیاء لاہور) ٭حضرت سیّدنا شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (بِھٹ شاہ، باب الاسلام سندھ) ٭حضرت پیر پٹھان خواجہ محمد سلیمان تونسوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (تونسہ شریف،ڈیرہ غازیخان پنجاب) ٭شارحِ بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گھوسی،ضلع مئو یوپی ہند) ٭حضرت بابا بُلھے شاہ سیّدعبداللہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (قصور،پنجاب) ٭قائدِ اہلِ سنّت علّامہ ارشدالقادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(جمشید پور،بہار، ہند) ٭حضرت سیّدنا شیخ صالح سوالی علیہ رحمۃ اللہ الوَالی(اوتھل، بلوچستان) ٭حضرت خواجہ ابو داؤد محمد صادق قادری رضوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گوجرانوالہ،پنجاب) ٭حضرت علّامہ محمد صدیق قادری نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گلگت)٭حضرت خواجہ صوفی کرامت حسین نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (گوجرانوالہ) ٭ حضرت شاہ کمال رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (اقبال ٹاؤن، مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت شاہ جمال رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (نزد اچھرہ اسٹاپ مرکز الاولیاء لاہور) ٭حضرت جھاری پیر(سمن آباد، پنجاب) ٭حضرت بیری پیر (اقبال ٹاؤن، مرکزالاولیاء لاہور) ٭حضرت میران حسین زنجانی (مرکزالاولیاء لاہور) ٭بابا نیک مرد سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (کنگن پور،ضلع قصور) ٭ پیر سخی حیدر شاہ رحمۃ اللہ علیہ(چھانگا مانگا،صوبہ) ٭بابا شاہ سوار (کنگن پور، ضلع قصور) ٭حضرت پنج پیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (مرکزالاولیاء، لاہور) ٭حضرت شاہ کمال چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (قصور پنجاب) ٭حضرت سخی سرکار فیض عالم (گلبرگ ،مرکز الاولیاء لاہور) کے اعراس مبارکہ پر مزار شریف پر قراٰن خوانی،نیکی کی دعوت، مدنی حلقوں، مدنی دوروں، چوک درس، انفرادی کوشش اور مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا۔کئی مقامات پر کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے جبکہ چند شخصیات اور سجادہ نشینوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ سنّتوں بھرا اجتماع مجلسِ ڈاکٹرز اور شعبۂ تعلیم کے تحت میرپور خاص باب الاسلام سندھ میں عظیمُ الشّان اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت ماہِ اکتوبر 2018ء میں 109 مَحارِم اجتماعات منعقد ہوئے جن میں کم و بیش 2044 مَحارِم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مبلّغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوششوں سے 581محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 15 اسلامی بھائیوں نے 12 دن اور 8 اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کی۔ فیضانِ نماز کورس دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت نماز کا درست طریقہ سکھانے کے لئے ہرعیسوی ماہ کی یکم، 11 اور 21 تاریخ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی سمیت مختلف مقامات پر”7 دن کا فیضانِ نماز کورس“ کروایا جاتا ہے۔پچھلے دنوں یہ مدنی کورس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ مراد جمالی(بلوچستان) میں کروایا گیاجس میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور عمامہ و داڑھی شریف سجانے،ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور صدائے مدینہ لگانے سمیت کئی اچھی اچھی نیتیں کیں۔مجلس تاجران کے مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ٭ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت سے فیض حاصل کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے 11،10،09 نومبر 2018ء کو مرکزالاولیاء لاہور سے کثیر تاجر اسلامی بھائی بذریعہ میلادی طیارہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی حاضر ہوئے جہاں ان تاجر اسلامی بھائیوں نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل کیا۔٭مجلس تاجران کے تحت اکتوبر 2018ء میں ہونے والے مدنی کاموں میں سے چند کی نمایاں کارکردگی: ٭تاجر اجتماعات اور مدنی حلقے 961 ٭شرکا 9501 ٭مدرستہ المدینہ بالغان 7647 ٭پڑھنے والوں کی تعداد 68 ہزار 49 ٭مدنی درس 752 ٭چوک درس 1857 ٭مدنی دورے 565 ٭شرکا 2407 ٭مدنی قافلے 167 ٭شرکا 1291 ٭2943 تاجران نے 10904 رسائل تقسیم کئے۔مجلس تاجران برائے گوشت کے مدنی کام ٭گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں عظیم الشان اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کئی مقامات سے گوشت کا کام کرنے والے،مویشی منڈی سے وابستہ اور چمڑے کا کام کرنے والے 300 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭29 اکتوبر 2018ء کو شاد باغ مرکزالاولیاء لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجران نے بھی شرکت کی۔