میں فائدہ ہوگا(3)موسمبی کے آدھے گلاس خالص رس میں ایک چمچ مچھلی کا تیل (میڈیکل اسٹور سے مل سکتا ہے)ملا کر پہلی بارمسلسل چار دن تک روزانہ دن کے گیارہ بجے پئیں۔ اس کے بعد چار ماہ تک ہر 15 دن کے بعد مسلسل دو دن اُسی وقت میں پئیں۔ یہ علاج سردیوں میں زیادہ مناسِب ہے۔اس علاج کے دوران ٹھنڈی تاثیر والے پھل مثلاً میٹھے، موسمبی ، اَنَنّاس اور انار وغیرہ زیادہ استعمال کیجئے(4)صبح نَہار منہ گھیکوار (Aloe vera) کا حلوا کھایئے۔(یہ بازار میں مل سکتا ہے)(5)پیاز کا رَس اور رائی کا تیل ملا کر جوڑوں پر مالش کریں ۔ اس سے سُست جوڑ کھل جائیں گے اوربِفضلہ تعالیٰ آپ راحت محسوس فرمائیں گے (6)اگر ڈاکٹر اجازت دے تو روزانہ ایک گولی نیورومیٹ (NEUROMET)کھانے کے بعد پانی سے استعمال کیجئے جوڑوں کے درد کیلئے مُجرَّب ہے۔ ڈاکٹر کے مَشْورہ سےروزانہ ایک سے زیادہ بھی لے سکتے ہیں اور اگر درد کی شدّت کم ہو تو ناغہ سے بھی لی جا سکتی ہے ۔ اِس طرح کی دوائیں بِلا ناغہ مسلسل نہ کھائی جائیں بیچ میں کچھ دن وقفہ کر لینا چاہیئے مثلاً اگر مسلسل 12 دن استعمال کر لی تو 7یا 12دن تک وقفہ کر لیا پھر ضرورت محسوس ہوئی تو شروع کر دے۔(گھریلو علاج،ص82) (7)میتھی دانے گڑ کے ساتھ جوش دےکر(یعنی اُبال کر جوشاندہ قہوہ بنا کر) استعمال کرنے سےکمر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے (8) گنٹھیا(یعنی جوڑوں کے درد)کے لئے میتھی کے 10 گرام تازہ پتےّ پانی میں پیس کرصبح نہار منہ استعمال کیجئے۔ (میتھی کے 50مدنی پھول،ص3)
اے ہمارے پیارے اللہ کریم!ہمیں جوڑوں کے درد سمیت تمام اَمراض سے شفا عطا فرما اور ہمیں اپنے اعضاکو تیری عبادت و فرمانبرداری میں استعمال کرنے کی توفیق مَرحَمَت فرما۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ ان کے سبز گنبد پر بشکلِ نور لکھا ہے
وہ اچھے ہوکے جاتے ہیں جو یاں بیمار آتے ہیں
(تمام علاج اپنے طبیب(Doctor)کے مشورے سے ہی کیجئے۔
اس مضمون کی طبّی تفتیش مجلس طبّی علاج(دعوتِ اسلامی)کے ڈاکٹر محمد کامران اسحاق عطاری اور ایک ماہر حکیم جمیل احمد نظامی صاحب نے فرمائی ہے۔)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی