Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ1440
40 - 60
بزرگان دین کی سیرت
روشن ستارے
شاعرہ بارگاہ رسالت حضرت سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ
(عدنان احمد عطاری مدنی)
رحمت ِعالَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ایک دن دورانِ خطبہ مسجدِ نَبَوی شریف میں کھڑے چند لوگوں سے ارشاد فرمایا: بیٹھ جاؤ، اس وقت ایک جانثار صحابی مسجد کی جانب بڑھ رہے تھے، جونْہی رسول ِ مُحْتَشَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے کلمات نے کانوں میں رس گھولا تو فوراً رُک گئے (جانتے تھے کہ یہ حکم مسجد میں موجود لوگوں کے لئے ہے اس کے باوجود) مسجد سے باہر اسی جگہ بیٹھ گئے۔ بعد میں جانِ عالَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم تک جب یہ بات پہنچی تو خوش ہوکر اپنے اس جانثار پیارے صحابی سے فرمایا: اللہ تعالیٰ! تمہارے دل میں اطاعت ِالٰہی اور اطاعت ِرسول کا جذبہ اور زیادہ کرے۔ ( دلائل النبوۃ للبیہقی،ج6،ص257) میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعائے نَبَوی سے حصّہ پانے والے یہ صحابی بارگاہِ رسالت کے مشہور شاعر حضرت سیّدنا عبداللہ بن رَوَاحہ انصاری خَزْرَجی رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ تھے۔ بیعتِ اسلام اعلانِ نبوت کے تیرھویں سال حج کے پُربہار موقع پر منیٰ کی گھاٹی میں آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے تقریباً 70 خوش نصیبوں کے ساتھ حضورِ اکرم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے دست ِحق پر بیعت کی سعادت پائی۔ (طبقات ابنِ سعد،ج3،ص398) آپ تجربہ کار شاعر تھے، قُبولِ اسلام کے بعد اپنی شاعری کا رُخ مدحتِ رسول اور کفّار کی مَذَمّت کی جانب موڑ دیا تھا۔ لب سے جو نکلی وہ بات ہوکر رہی چند اشعار کا تَرجَمہ مُلاحَظہ کیجئے: ہمارے درمیان اللّٰہ کے رسول ہیں، صبح کے نمودار ہوتے ہی وہ تلاوت ِقراٰن سے بہرہ مند ہوتے ہیں، ہم گمراہ تھے توانہوں نے ہمیں راہِ ہدایت پر چلنا سکھایا، ہمارے دِلوں کو یقین ہے کہ جو بات ان کے لب پر آجاتی ہے وہ ضرور ہوکر رہتی ہے۔ (بخاری،ج 1،ص391، حدیث: 1155) ذو القعدہ سن 7 ہجری میں قضائے عمرہ کے موقع پر مکّہ کی فضاؤں میں داخل ہوئے تو سیّد ِعالَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کی سُواری کی مُہار تھامے ہوئے اشعار پڑھ رہے تھے، حضرت سیّدنا عمر فاروق رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے منع کیا تو پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے فرمایا: اے عمر ! انہیں کہنے دو، یہ اشعار کفّار پر تلوار کے وار سے زیادہ سخت ہیں۔ (معجم کبیر،ج 13،ص173) کیا ابھی شعر کہہ سکتے ہو؟ ایک مرتبہ فخرِ عالَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے آپ سے اِسْتِفْسا ر فرمایا: تم اشعار کیسے کہہ لیتے ہو؟ عرض کی: کسی چیز کو دیکھتا ہوں پھر اشعار کہہ ڈالتا ہوں۔ اسی طرح سرکارِ مدینہ صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے ایک مرتبہ پوچھا: شعر کیا ہوتا ہے؟ آپ نے عرض کی: ایک ایسی چیز جو انسان کے دل میں کھٹکتی ہے، پھر انسان اسے اپنی زبان پر شعر کی صورت میں ظاہر کردیتا ہے، فرمایا: کیا ابھی شعر کہہ سکتے ہو؟ آپ نے پیارے آقا صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے چہرے کی جانب نظر کی اور فِی الْبَدیہہ نعتِ مصطفےٰ پڑھنے لگے۔ (تاریخ ابنِ عساکر، 28،93،94) مُشْک سے بہتر ایک بار نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم درازگوش (Donkey)پر سُوار ہوکر اَنصار صحابہ کی مجلس میں کچھ دیر ٹھہرے، وہاں درازگوش نے پیشاب کیا تو منافق اِبنِ اُبَیْ نے ناک بند کرلی۔ اس پر آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے فرمایا: میرے آقا کے درازگوش کا پیشاب تیرے مُشْک سے بہتر خوشبو رکھتا ہے۔ (تفسیر نسفی ، پ 26 ، الحجرات، تحت الآیۃ:9، ص 1153) طعنوں کی پرواہ نہ کی ایک روز آپ کی سیاہ فام باندی نے کوئی غَلَطی کی تو آپ نے اسے تھپڑ ماردیا بعد میں (آپ کو اپنے اس فعل پر ندامت ہوئی اوربدلے میں) اس کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرلیا، لوگوں نے سیاہ فام سے نکاح کرنے پر طعنے دئیے (لیکن آپ نے اس کی پروا نہ کی)۔ (درِمنثور ،پ 2، البقرہ ،تحت الآیہ: 221،ج 1،ص615 ملخصاً) رشوت حرام ہے جب قَلعۂ خیبر کی کَھجوریں پک جاتیں اور غَلّہ تیّار ہوجاتا تو رحمتِ عالَم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ کو خیبر بھیج دیتے۔ آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ کَھجور اور اناج کے ڈھیر کو دو برابر حصّوں میں تقسیم کردیتے، پھر اختیار دیتے ہوئے فرماتے: اے یہودیو! جو حصہ تم کو پسند ہو، وہ لے لو۔ ایک مرتبہ یہودیوں نے اپنی عورتوں کے زیورات جمع کئے اور آپ کو دیتے ہوئے کہا: ہمارے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں اور تقسیم میں ہاتھ ہلکا رکھیں، یہ سُن کر آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ جلال میں آگئے اور فرمایا: اے یہودیو! جو تم دے رہے ہو وہ رشوت ہے اور رشوت مالِ حرام ہے جس کو ہم مسلمان نہیں کھاتے۔ (تاریخ ابنِ عساکر،ج 28،ص111 ملخصاً) خوفِ خدا ایک مرتبہ آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک رونے لگے، یہ دیکھ کر اہلیہ بھی رونے لگیں۔ آپ نے پوچھا: کیوں روتی ہو؟ جواب دیا: آپ کو روتا دیکھ کر مجھے بھی رونا آگیا۔ پھر آپ رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ نے اپنے رونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: قراٰنِ مجید میں ہے کہ( وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ- ) (پ16، مریم: 71) تَرجَمۂ کنز الایمان: اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو۔ اس فرمان کے یاد آتے ہی مجھے رونا آگیا کہ جہنم پر سے گزرنا یقینی ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ عافیت