Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ1440
4 - 60
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حمد و مناجات/ نعت و استغاثہ/منقبت
عمل کا ہو جذبہ عطا یا الٰہی
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی
گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت
ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
دے شوقِ تِلاوت دے ذوقِ عبادت
رہوں باوُضو میں سدا یاالٰہی
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکاکر
کروں خاشِعانہ دعا یاالٰہی
لباس اپنا سنّت سے آراستہ ہو
عِمامہ ہو سَر پر سجا یاالٰہی
ہو اَخلاق اچّھا ہو کِردار سُتھرا
مُجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی
غصیلے مِزاج اور تمسخُر کی خصلت
سے عطّاؔر کو تو بچا یاالٰہی
وسائلِ بخشش (مُرَمَّم)،ص102
از شیخِ طریقت امیر ِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ