Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ1440
30 - 60
مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم دھام
شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطؔار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ ماہ درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور  پڑھنے  والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1) یا ربَّ المصطَفے!جو  کوئی رسالہ ”مچھلی کے عجائبات“ کے52صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے جنّت میں بے حساب داخِلہ دے کر مچھلی کی کلیجی کا کنارَہ کھانا نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً2 لاکھ48ہزار875اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً2لاکھ7ہزار685اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یاربَّ المصطَفٰے! جوکوئی رسالہ ”سیاہ فام  غلام“ کے 48 صفحات پڑھ یا سُن لے  اُسے عاشقِ دُرُود و سلام بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً2لاکھ96ہزار791 اسلامی بھائیوں اورتقریباً2 لاکھ 11 ہزار 13اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3)یاربَّ الْمصطَفٰے! جوکوئی رسالہ ”صبحِ بہاراں“ کے 34 صفحات پڑھ یا سُن لے  اُسے عشقِ رسول میں رونے والی آنکھیں عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔ کارکردگی: تقریباً  3 لاکھ 15ہزار592اسلامی بھائیوں اور تقریباً2لاکھ98ہزار72 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(4)یا اللہ! جو کوئی ”دودھ پیتا مَدَنی مُنّا“ نامی رسالے کے 46صَفْحات پڑھ یا سُن لے  اُسے اُس کے بچّوں کا سُکھ نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 3 لاکھ 41ہزار491 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 3لاکھ 23ہزار 176اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔