اسے 25 یا 26 پر رکھ کر بچت کی جاسکتی ہے (8)کم آمدنی والے افراد اپنے دفتر یا جہاں کام کرتے ہیں وہاں سہولت سےآنے جانے کی سوچ میں کسی مہنگے علاقے میں کرائے کا گھر لینے کے بجائے کچھ ٹریفک کی پریشانی برداشت کرکے کسی سستے علاقے میں گھر لیں (9)سیلری بڑھتے ہی اخراجات نہ بڑھائے جائیں، اس لئے کہ لوگ سیلری بڑھتے ہی اپنے اَخراجات بڑھا دیتے اور پھر بَسا اَوقات آمدنی سے بھی زیادہ اَخراجات ہوجاتے ہیں، لہٰذا یہ کوئی عَقْل مَندی نہیں ہے کہ سیلری بڑھتے ہی اَخراجات بھی بڑھادیئے جائیں (10)سگریٹ، پان، گٹکا، مختلف قسم کی چھالیا اور مین پوری وغیرہ اور اس طرح کی دیگر بُری عادات سے خود کو بچانے میں صحّت کے تَحفّظ کے ساتھ ساتھ ان چیزوں میں اُڑائے جانے والے پیسوں کی بچت بھی ہے، نیز موبائل فون اور نیٹ کے بےجا استعمال سےبھی پرہیز کیجئے۔ رزق میں برکت آمدنی چاہے کم ہو یا زیادہ جب تک اس میں برکت نہیں ہوگی بچت کی کوئی بھی تدبیر کارگر نہیں ہوگی، لہٰذا رزق میں برکت کے چندمدنی پھول پیشِ خدمت ہیں: (1) کھانا کھانے سے پہلے اور بعد ہاتھ دھونا رزق میں برکت لاتا ہے (2)گھر میں داخل ہوتے ہی سلام کرنے اور سورہ ٔ اخلاص پڑھنے سے رِزْق میں برکت ہوتی ہے (3)جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے رَزْق میں برکت ہوتی ہے (4)سچ بولنے سے رِزْق میں برکت ملتی ہے (5)بِسمِ اللہ شریف پڑھ کر کھانا کھانے سے رِزْق میں برکت ہوتی ہے۔
میری تمام عاشقانِ رسول سے فریاد ہے کہ ذکر کئے گئے مدنی پھولوں پر عمل اور سادہ طرزِ زندگی (Life Style) اپنا کر اپنے گھریلو اخراجات پر قابو پائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دین و دنیا کی بے شمار برکات نصیب ہوں گی۔