کہ پہلے زباں حَمد سے پاک ہو لے
تو پھر نام لے وہ حبیبِ خدا کا
(5)گزشتہ آسمانی کتابوں میںاللہکےحبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تشریف آوری کی بشارت دی گئی۔
(خصائص کبریٰ،ج1،ص18)
وہ ختم الانبیاء تشریف فرما ہونے والے ہیں
نبی ہر ایک پہلے سے سناتا یہ خبر آیا
(6)اظہارِ نبوت سے پہلے گرمی کے وقت بادل اکثر سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر سایہ کیا کرتا اور درخت کا سایہ آپ کی طرف آجاتا تھا۔(خصائص کبریٰ،ج1،ص142،143)
سایۂ عرشِ الٰہی میں کھڑا کرنا مجھے
ہیں سِیَہ عصیاں سے دفتر رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن
(7)پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مبارَک پسینہ کستوری سے زیادہ خوشبودار تھا۔(مواہب لدنیہ مع شرح زرقانی،ج7،ص199)
اسی سے ہوئے عَنْبَر و مُشک مُشْتَق
ہے خوشبو کا مَصْدَر پسینہ تمہارا
(8)سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نور ہیں اس لئے سورج کی دھوپ اور چاند کی چاندنی میں آپ کا سایہ زمین پر نہیں پڑتا تھا۔(خصائص کبریٰ،ج1،ص114)
اس قدِ پاک کا سایہ نظر آتا کیونکر
نور ہی نور ہیں اعضائے رسولِ عربی
(9)بَدَن تو بدن، آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کپڑوں پر بھی کبھی مکھی نہیں بیٹھی، نہ کپڑوں میں کبھی جوئیں پڑیں اور نہ ہی کبھی مچھر نے آپ کو کاٹا۔(الشفا،ج1،ص368، خصائص کبریٰ،ج 1،ص117، مواہب لدنیہ مع شرح زرقانی،ج7،ص200) مکھیوں کی آمد، جوؤں کا پیدا ہونا گندگی بدبو وغیرہ کی وجہ سے ہوا کرتا ہے اور آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہر قسم کی گندگیوں سے پاک جبکہ جسمِ اَطْہَر خوشبو دار تھا اس لئے بھی آپ ان چیزوں سے محفوظ رہے۔(سیرتِ مصطفےٰ، ص566)
اللہ کی سَر تا بَقَدم شان ہیں یہ
اِن سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ
قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
ایمان یہ کہتا ہے مِری جان ہیں یہ
(بقیہ آئندہ شمارے میں)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی