کیا آپ جانتےہیں
سوال: سب سےپہلے اللہپا ک کی نافرمانی کس نےکی؟
جواب:ابلیس (یعنی شیطان ) نے۔(1)
سوال: جنّات کس کی اولاد ہیں؟
جواب: ابلیس ( یعنی شیطان ) کی۔(2)
سوال: نبیِّ پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےدنیا سےتشریف لے جانے کے بعد آپ (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کی کس زوجہ مبارکہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی سب سے پہلے وفات ہوئی؟
جواب:اُمّ المؤمنین حضرتِ سیّدَتُنا زینب (بنتِ جَحْش) رضی اللہ تعالٰی عنہا کی۔ (3)
سوال: سب سے پہلے کونسا درخت پیدا کیا گیا؟
جواب:کھجور کا درخت ۔(4)
سوال: بیعتِ رضوان کے وقت سب سے پہلے نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہاتھ مبارک پر بیعت کرنے والا کون تھا؟
جواب:پیارےآقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےصحابی حضرتِ سیّدُنا ابو سِنان اَسَدیرضی اللہ تعالٰی عنہ ۔(5)
________________________________
1 - تفسیر قرطبی،پ1،البقرۃ،تحت الآیۃ:34،ج 1،ص249
2 - تفسیر یحی بن سلام، پ15،الکہف،تحت الآیۃ: 50،ج 1،ص191
3 - مصنف ابن ابی شیبہ ،ج19،ص 521، حدیث:36914
4 - روح البیان،پ23،یٰسٓ،تحت الآیۃ: 34،ج7،ص393
5 - مصنف ابن ابی شیبہ،ج19،ص523،حدیث:36919