Brailvi Books

ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولیٰ1440
10 - 60
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
نَماز میں چھینک کس کی طرف سے ہے؟
سوال:چھینک اللہکی طرف سے آتی ہے مگر نَماز میں آنے والی چھینک کو شیطان  کی طرف سے کیوں کہا گیا ہے؟
جواب:حدیثِ پاک میں ہے:نَماز میں چھینک، اُونگھ، جَماہی، حیض، قَے اور نَکسیر شیطان  کی طرف سے ہیں۔(ترمذی، 4/344، حدیث: 2754) اس حدیثِ پاک کی شرح میں حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنَّان فرماتے ہیں: یہ وہ چیزیں ہیں کہ جب یہ نَماز میں آجائیں تو شیطان ان سے خوش ہوتا ہے کہ میں نے اس کی نماز میں خَلَل ڈال دیا، ورنہ یہ چیزیں مَمنوع نہیں، قدرتی ہیں بلکہ چھینک تو خدا کی نعمت ہے جب کہ بیماری سے نہ ہو۔(مراٰۃ المناجیح،ج 2،ص139ملخصاً)(مدنی مذاکرہ، 6محرمُ الحرام 1440ھ)
  وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
خریدی ہوئی پینٹ سے ڈالر نکلے تو کیا کریں؟
سوال:اگر کسی نے پینٹ خریدی اور اس میں سے ڈالر نکلے تو اس ڈالر کا کیا کیا جائے؟
جواب:یہ لُقطہ (یعنی گِری پَڑی چیز) کے حکم میں ہے، اگر اس کے مالِک کو تلاش کرنا ممکن ہے تو اسے اس کے مالِک تک پہنچا یا جائے، اگر یہ ممکن نہ ہو اور خریدار خود شرعی فقیر ہو تو وہ اسے اپنے استعمال میں لاسکتا ہے ورنہ کسی بھی شرعی فقیر یا کسی بھی دینی ادارے میں دے دے کہ یہ اب اسے اپنے استعمال میں نہیں لاسکتا۔(مدنی مذاکرہ، 6محرمُ الحرام 1440ھ)
  وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
دعا کا ایک مسئلہ
سوال:کیا عورت یہ دعا مانگ سکتی ہے:”یَااللہ! مجھے جنّت میں سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما“؟
جواب:بیشک مانگ سکتی ہے اور مانگنا بھی چاہئے، کاش! ہم سب کو بھی مل جائے۔اٰمین(مدنی مذاکرہ، 6محرمُ الحرام 1440ھ)
   وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد